ایان علی بڑی فنکارنکلی،جیل میں بھی بیٹھ کر پیسے بنانے کا منصوبہ بنا لیا

پیر 13 اپریل 2015 13:27

ایان علی بڑی فنکارنکلی،جیل میں بھی بیٹھ کر پیسے بنانے کا منصوبہ بنا ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13اپریل۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں پھنسی ایان علی جیل میں بھی باز نہ آئی اور وہاں بھی پیسے بنانے کا ایک ایسا منصوبہ بنالیا ہے جسے جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

خوبرو ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں گزاری گئی اپنی زندگی کے بارے میں ایک فلم بنائے گی جس میں وہ مختلف کرداروں کے اوپر روشنی بھی ڈالے گی۔ ایان علی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ایان علی کو مختلف قسم کے لوگوں سے بات چیت کرنے اور زندگی گزارنے کا تلخ تجربہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ ان کے ذہن میں آیا ہے۔ اس فلم میں وہ جیل میں کاٹی گئی زندگی اور درپیش مختلف قسم کی مشکلات پر روشنی ڈالیں گی۔

متعلقہ عنوان :