آل کراچی مسلم کھتری گولڈ ن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ،بابل اسپورٹس اور اے ون اسٹار کی فتوحات

پیر 13 اپریل 2015 19:40

آل کراچی مسلم کھتری گولڈ ن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ،بابل اسپورٹس اور اے ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) حسینی فٹبال کلب کے زیر اہتمام نورانی عید گاہ گراؤنڈ الیو ن جی نیو کراچی میں جاری آل کراچی مسلم کھتری ایسو سی ایشن گولڈ ن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ 2015 میں ہفتہ کو کھیلے گئے مزید دو میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں بابل اسپورٹس ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے میٹروول اسٹا ر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ 4-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی فرئینڈ ز فٹبال کلب کو نو عمر کھلاڑیوں پر مشتمل اے ون اسٹا ر ڈسٹرکٹ ملیر کے ہاتھوں ٹائی بریکر پر 4-3 کی ہزہمت سے دوچار ہو نا پڑا۔

شہر کراچی کی دو نا مو ر بابل اسپورٹس اور میٹر وول اسٹا ر کے درمیان کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز اور قابل دید تھا۔

(جاری ہے)

میچ کے مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بابل اسپورٹس کے اسٹرائیکر عظمت علی نے کھیل کے 19 ویں منٹ میں خوبصورت گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو 1-0 کی بر تری دلادی اور وقفہ پر اسکور 1-0 سے بابل اسپورٹس کے حق میں رہا۔

وقفے کے دوران مہمان خصوصی محمد اکرم اور ولی محمد پٹنی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کر ایا گیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف پیٹرن محمد حسن گھانچی ، چیف آرگنا ئز ر محمد صا دق کھتری و دیگر بھی مو جو د تھے۔ کھیل کے دوسرے ہا ف میں میٹر وول اسٹا ر کی ٹیم نے گول برابر کر نے اور میچ میں واپس آنے کے لیے بھر پور کوششیں کیں اور اسی دوران میٹروول اسٹار کے محمد عقیل نے کھیل کے 55 ویں منٹ میں مشکل ترین گول اسکو ر کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا اور کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا اسکور بر ابری پر رہاا ور پنالٹی ککس پربابل اسپورٹس کے امیر حمزہ، عبدالعلیم ، عبد الغفا ر اور سڈن ڈیتھ پر محمد انیس نے گیند کو جال تک پہنچا یا جبکہ ذوالفقار اور عظمت علی گول کر نے میں نا کام رہے۔

میٹروول اسٹا ر کی طر ف سے فا روق، عر فان اور مزمل نے گول اسکور کیے جبکہ یا سین ، احمد اور آصف ناکام رہے۔ دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اے ون اسٹا ر نے اپنے سے کہیں زیا دہ تجر بہ کار اور سینئر ترین ٹیم فرئینڈ ز کلب کو میچ کے مقررہ ٹائم میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3 سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے یاسر ، آصف، علی بابر اور سمیع کے نشانے درست سمیت میں گئے اور حارث کا نشانہ خطا گیا، فرئینڈ ز کلب کے لیے اریب، عزیز اور سید نقی نے بال کو جال میں ڈالا جبکہ محمد صا دق کھتری اور محمد آصف گول نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :