پی سی بی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو کم سے کم میڈیا پر آنے کی ہدایت کر دی

منگل 14 اپریل 2015 11:22

پی سی بی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو کم سے کم میڈیا پر آنے کی ہدایت کر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اپریل ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو میڈیا سے گفتگو میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق 23سالہ فاسٹ باؤلر محمد عامر آئی سی سی کی جانب سے خصوصی طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد مسلسل میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں اور بورڈ کو اس بات کا خطرہ کہ تاحال 5سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی پابندی کاٹنے والے محمد عامر انجانے میں کوئی ایسی بات نہ کر جائیں جس سے ان کے لیے مزید مصیبتیں کھڑی ہو جائیں ۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات کر نی تھی تاہم بورڈ حکام نے آخری وقت میں ان کی یہ ملاقات منسوخ کر وا دی ۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اس وقت گریڈ 2کرکٹ میں عمر ایسو سی ایٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک وہ 4میچز میں 22شکار کر چکے ہیں ۔ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں 5سال کی سزا کاٹنے والے محمد عامر کے مطابق وہ اس وقت اگلے فرسٹ کلاس سیزن کی تیاری کے لیے فارم اور فٹنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :