پشاور : کینٹ بورڈ کے الیکشن میں متحدہ اور جماعت اسلامی کا اتحاد، دونوں جماعتیں کراچی میں مد مقابل پشاور میں ایک ساتھ الیکشن لڑیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اپریل 2015 11:40

پشاور : کینٹ بورڈ کے الیکشن میں متحدہ اور جماعت اسلامی کا اتحاد، دونوں ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) : کینٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے متحدہ اور جماعت اسلامی کا آپس میں اتحاد ہو گیا ہے ، جبکہ ضلعی انچارج ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اتحاد کا باقاعدہ اعلان جماعت اسلامی آج کرے گی.

(جاری ہے)

کراچی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں مد مقابل آنے والی جماعتیں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی پشاور کے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ساتھ ہوں گی. ایم کیو ایم رہنما محمد نعیم کا کہنا ہے کہ الیکشن میں سپورٹ کے لیے مزید بات چیت ابھی جاری ہے.