افغانستان ‘پہلی خاتون پائلٹ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ دیا گیا

منگل 14 اپریل 2015 11:53

افغانستان ‘پہلی خاتون پائلٹ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خواتین ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) افغانستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بچپن سے آنکھوں میں بادلوں کے ساتھ پروازکرنے کا خوب سجائے نیلوفر رحمانی افغان فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں۔ طالبان کی دھمکیوں کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریوں کو پوار کرنے میں مصروف عمل نڈر اور باہمت نیلوفر کو گزشتہ ہفتے امریکہ میں دنیا کی جرات مند خاتون کے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں دنیا بھر سے آئی دیگر نو خواتین کو بھی یہ اعزاز دیا گیا۔