پاکستانی فنکار برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے پرفارم کر کے ملک کی بدنامی کا باعث بننے لگے

منگل 14 اپریل 2015 12:02

پاکستانی فنکار برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے پرفارم کر کے ملک کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء ) پاکستان کی تھیٹر ،ٹی وی، فلم سے انڈسٹری وابستہ کے نامور فنکار برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے پرفارم کر کے ملک کی بدنامی کا باعث بننے لگے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر تھیٹر،ٹی وی اور فلم کے بے شمار فنکار اور فنکارائیں ذاتی دوروں کی آڑ میں یور پ اور برطانیہ میں ادھر کی مقامی پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ مل کر بغیر ورک پرمٹ غیر قانونی طریقے سے ڈراموں اور اشتہارات میں کام کرتے ہیں جبکہ بے شمار برٹش اور پاکستانی پرموٹر فنکاروں کو لاعلمی میں رکھ کر بغیر قانونی اجازت نامہ کے فنکاروں کو 16دن تک اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کروایاجاتا ،اب تک لاتعداد فنکاروں کو ملک بد ر اور 10سال تک داخلے پر پابندی کاسامنا ہے جو غیر قانونی طریقے کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بیشتر پاکستانی ،برطانوی اور یورپی پر موٹر ز انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں جو عام افراد کو فنکار بنا کر غیر ممالک میں لاکھوں روپے لے کر چھوڑآئے ہیں جن کے خلاف آج تک کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ۔پچھلے دنوں تھیٹر کی تین نامور فنکار ائیں غیر قانونی طریقے سے پرفارم کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی او رپاسپورٹ طلب کرنے پر چوری کا بہانہ بنا کر ٹریول ڈاکو منٹ پر پاکستان واپس آئی تھیں۔یادر ہے کہ لاتعداد نام نہاد پر موٹر ز غریب گھرانوں کی بچیوں کو نوکری اور اچھے مستقبل کا جھانسہ دیکر بیرون ملک کلبوں او رپرائیویٹ مجروں کی زینت بنادیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :