پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری ہورہی ہے‘ سینئر اداکار ندیم

منگل 14 اپریل 2015 12:24

پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری ہورہی ہے‘ سینئر اداکار ندیم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری ہورہی ہے‘ بہت سے ادارے اور فلم پروڈیوسر فلم بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں، یہ کہنا سینماؤں کے لیے بھارتی فلمیں ضروری ہیں درست نہیں ‘ بھارتی فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں ندیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب کسی حد تک پاکستانی فلموں کو لوگ دیکھنے آرہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستانی فلموں نے سنیماں پر اچھا بزنس کیا ہے لیکن ابھی فلمیں بننے کی رفتار سست ہے، بہت سی فلمیں بن چکی ہیں وہ نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :