سوائن فلو کا مرض پاکستان میں بھی داخل

لاہور کا رہائشی سوائن فلو کے باعث چل بسا

منگل 14 اپریل 2015 12:50

سوائن فلو کا مرض پاکستان میں بھی داخل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) سوائن فلو کا مرض پاکستان میں بھی داخل ہو گیا ہے لاہور کے نواحی علاقے کا رہائشی سوائن فلو کے باعث ہفتہ کے روز لاہور کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب نے سوائن فلو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہفتہ کے روز لاہور کے نواحی گاؤں چیک نمبر 4 کا رہائشی الطاف حسین شیراز سوائن فلو کے باعث دم توڑ گیا ہے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے شبہ کی بنیاد پر اس کے خون کے نمونے کے H1 اور N1 کے ٹیسٹ لئے جس سے ثابت ہو گہیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص سوائن فلو کی وجہ سے ہی جاں بحق ہوا ہے ۔

سوائن فلو کی تصدیق کے بعد سیکرٹری صحت کے حکم پر جاں بحق ہونے والے شخص کے اہلخانہ کے خون کے نمونے بھی لے کر نیشنل انسٹیٹوٹ آف سائنس اسلام آباد بجھوا دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :