جب آفریدی نے بنگلہ دیش میں میلہ لوٹ لیا

منگل 14 اپریل 2015 13:08

جب آفریدی نے بنگلہ دیش میں میلہ لوٹ لیا

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) میرپور میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 327 رنز کا بڑا مجموعہ اسکوارڈ بورڈ پر سجایا جس کے جواب میں پاکستان 41.2 اوورز میں 225 کے اسکور پر پانچ کھلاڑیوں سے محروم ہو چکا تھا۔اس صورتحال میں مارو یا مرجاوٴ کی حکمت عملی اپنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو فتح کے لیے کسی کرشماتی کارکردگی کی ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

34 منٹ گزرنے کے بعد آفریدی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کر چکے تھے جس کی بدولت پاکستان نے اعصاب شکن معرکے میں تین وکٹ سے فتح اپنے نام کی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سمیت گراوٴنڈ میں موجود ہزاروں شائقین کو رلا گئے۔

اس میچ سے قبل روایتی حریف ہندوستان کے خلاف لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستانی ٹیم کو ایک وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرانے والے 34 سالہ شاہد آفریدی نے ایک بار پھر ٹیم کے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے 327 رنز کے سب سے بڑے ہدف تک رسائی دلائی۔ آفریدی کی اس اننگ نے اوپنر احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور فواد عالم کے 74 رنز کی شاندار باریوں کو دھندلا دیا۔شاہد آفریدی نے 59 رنز کی اس شاندار اننگ کے دوران دو چوکوں اور سات فلک بوس چھکے لگائے۔

متعلقہ عنوان :