اینڈریو اسٹراس کی انگلش بورڈ کے ساتھ کا م کرنے میں دلچسپی

منگل 14 اپریل 2015 13:14

اینڈریو اسٹراس کی انگلش بورڈ کے ساتھ کا م کرنے میں دلچسپی

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ای سی بی نے ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر مینیجنگ ڈائریکٹرپال ڈاونٹن کو فارغ کرنے کافیصلہ کیاتھاجس کے بعد اسٹراس کو مائیکل وان اور اسٹیورٹ کے ساتھ اس عہدے کے لیے موزوں امیدوار کے طورپرلیاجارہاتھا۔اسٹراس نے کہاکہ جو کرکٹ سے وابستہ رہاہواس کے لیے ایسی پیش کش کوردکرنامشکل ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وہ انگلینڈکرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں اوروہ انگلش ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پوری کوسش کریں گے۔اسٹراس نے 2011ورلڈکپ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔