13 بچوں کی 65 سالہ ماں کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

منگل 14 اپریل 2015 13:26

13 بچوں کی 65 سالہ ماں کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) جرمنی میں 13 بچوں کی 65 سالہ ماں کے ہاں ایک بار پھر چار جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر اینگریٹ راونک نے اپنی 9 سالہ بیٹی کی جانب سے ایک چھوٹے بھائی کی خواہش پر دوبارہ حاملہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر برلن سے تعلق رکھنے والی آنے گریٹ راوٴنکگ نامی خاتون پہلے ہی 13 بچوں کی ماں کے ساتھ 7 بچوں کی نانی اور دادی بھی ہیں تاہم اب ایک بار پھر وہ 65 سال کی عمر میں حاملہ ہوگئیں جب کہ اس بار ان کے ہاں ایک یا دو نہیں بلکہ اکٹھے 4 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

آنے گریٹ درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور 2005 میں آخری مرتبہ انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا اور اب ان کی اسی بیٹی خواہش کہ اس کا کوئی چھوٹا بہن یا بھائی بھی ہو اور اب بیٹی کی خواہش کو ہی پورا کرنے کرنے کے لئے آنے گریٹ نے ایک بار پھر 65 سال کی عمر میں ماں بننے کا فیصلہ کیا اوراس کے لئے انہوں نے بیرون ملک سیعلاج بھی کرایا۔

متعلقہ عنوان :