’بیوی نمبر ون“ ثانیہ کے کارنامے پر شعیب بھی شاداں

منگل 14 اپریل 2015 13:35

’بیوی نمبر ون“ ثانیہ کے کارنامے پر شعیب بھی شاداں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)بھارٹی ٹینس سٹار اور ورلڈ ڈبلز نمبر ون 28سالہ ثانیہ مرزا کے کارنامے پر شوہر شعیب ملک بھی شاداں ہیں، بھارتی اسٹار نے ڈبلز ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ٹویٹر پر مبارکباد دی، سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی سمیت مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے انھیں سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثانیہ مرزا نے فیملی سرکل ایونٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت کر ورلڈ ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پائی، انھوں نے یہ اعزاز اپنی سوئس پارٹنر مارٹینا ہینگز کی شراکت میں حاصل کیا،اس طرح وہ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہونے والی بھارت کی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی بن گئیں، یہ اس جوڑی کی مسلسل تیسری ٹائٹل فتح تھی، انھیں دنیا کی نمبر ون ویمنز جوڑی بھی قرار دیا گیا ہے۔

ان کے پاکستانی شوہر شعیب ملک بھی بیحد خوش ہیں، انھوں نے ٹویٹر پر اپنی شریک حیات کو اس کامیابی پر مبارکباد بھی دی، شعیب نے کہا کہ ”ثانیہ تمھیں اپنے نمبر ون شائق شعیب کی جانب سے مبارکباد“۔انھوں نے مزید کہا کہ ” مسز ملک بھارت کی نمبر ون پلیئر سے اب دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئی ہیں، پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی مبارکباد قبول ہو“۔