317 کلو کے شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر انوکھے طریقے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 14 اپریل 2015 14:08

317 کلو کے شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر انوکھے طریقے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2015ء) میڈیا پر پاکستان کے شہر کراچی سے ہر سال بقر عید سے پہلے ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کرین کی مدد سے بیلوں یا گایوں کو چھتوں سے اتارتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ نیویارک میں پیش آئے واقعے میں چھت سے اترنے والی مخلوق گائے بیل نہیں، نہ اسے کرین سے اتارا گیا بلکہ 317.5 کلو گرام کے بیمار شخص کو 10 فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد سیڑھیوں سے اتارا۔

(جاری ہے)

تاہم اسے دیکھتے ہوئے کراچی کی چھتوں سے اترتے گائے بیل ضرور یاد آتے ہیں۔ نیویار ک کے علاقے اپر مین ہیٹن میں واقع ہمیلٹن ہائٹس سے ریسکو آفس میں ایک مدد کی کال آئی ۔ مذکورہ شخص سانس لینے میں مشکل محسوس کر رہا تھا۔اسے سینٹ لیوک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی بی ایس 2 کی ویڈیو کے مطابق اس شخص کو رسیوں میں جکڑ کر 10 فائر فائٹرز نے ایمبولینس میں منتقل کیا۔ ہمسایوں نے بتایا کہ اس شخص کی ٹانگ میں مسئلہ ہے جس کی وجہ سے یہ چل نہیں سکتا، کچھ عرصے میں یہ دوسری دفعہ ہے کہ فائر فائٹرز نے اسے بیماری کے باعث بڑی مشکل سے ہسپتال پہنچایا ہے۔