روبرٹو کارلوس برازیلین فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کے خواہاں

منگل 14 اپریل 2015 15:16

روبرٹو کارلوس برازیلین فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کے خواہاں

ریو ڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اپریل۔2015ء) سابق برازیلین فٹ بالر روبرٹو کارلوس نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں سابق برازیلین فٹ بالر کا کہنا تھا کہ وہ 2002ء کا فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی برازیلین ٹیم کا حصہ تھے ،انہوں نے ملک کیلئے 14سال فٹبال کھیلی اور ملک کو بہت سے ٹائٹل جتوائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ ایک بار پھر برازیلین ملکی ٹیم کا حصہ بنوں اور اس بار بطو ر کوچ ملک کی خدمت کریں ۔یادرہے کہ روبرٹو اس وقت ترکی کے فٹبال کلب اکیسر کی کوچنگ کر رہے ہیں ۔