اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اپریل 2015 15:35

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد میں بر طانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات جاری ہے . ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں ہوئی پیش رفت پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران فاروق قتل کیس کے مجرم معظم علی کا ویڈیو بیان بھی دکھایا گیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں گفتگو بھی کی گئی.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بر طانوی ہائی کمشنر نے معظم علی کو بر طانیہ کے حوالے کرنے سے متعلق بھی بات کی تاہم پاکستان کی جانب سے حوالگی سے متعلق کوئی تاثر نہیں دیا گیا .

اس کے علاوہ ملاقات میں لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بھی بات چیت کی گئی جس سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ثبوتوں کی بنا پر کاروائی کی جائے گی اور ملوث افراد کو قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی.