آئی پی ایل ، کرس گیل چھکوں کی ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے بلے باز بن گئے

منگل 14 اپریل 2015 17:34

آئی پی ایل ، کرس گیل چھکوں کی ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے بلے باز بن گئے

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2015ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین اور رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز کرس گیل آئی پی ایل کی تاریخ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے، گیل نے لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلور میں سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گیل جب میدان میں اترے تو انہیں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت تھی، انہوں نے اننگز میں ایک چھکا لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہ اس میچ میں صرف 21 رنز بنا سکے تھے اور ان کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :