پاک فوج واحد فوج ہے جو دنیا کی جنگ لڑ رہی ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 20:53

پاک فوج واحد فوج ہے جو دنیا کی جنگ لڑ رہی ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج واحد فوج ہے جو دنیا کی جنگ لڑ رہی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف لازوال قربانیاں دے چکی ہے اور اب بھی دے رہی ہے ۔ مشکل حالات کے باوجود پاکستان دہشتگردی جیسے ناسور کو ہر حال میں ختم کرکے ہی دم لے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے سعودی عرب اور اس کی سالمیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ آصف نے جرمن بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوَں کے مابین یمن اور سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔