بلاول بھٹو کو پارٹی سے سائیڈ لائن نہیں کیا گیا: ترجمان پیپلز پارٹی

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 21:46

بلاول بھٹو کو پارٹی سے سائیڈ لائن نہیں کیا گیا: ترجمان پیپلز پارٹی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مابین کسی قسم کے کوئے اختلافات نہیں ہیں، بلاول کو پارٹی سے سائیڈ لائن نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلےمیں میڈیاء پر آنے والی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مابین آج ہی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی سیاست پاکستان کی بہتری کیلئے ہے، ان کے اور ان کے والد کے مابین کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں ، وہ اپنے والد اور پارٹی کے ساتھ غیر مشروط طور پر منسلق ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وہ مناسب وقت آنے پر صف اول کی سیاست میں شامل ہو جائیں گے۔