سکھر ،اینگرو ڈیری فارم صالح پٹ کے ملازمین کا 12 گھنٹے ڈیوٹی لینے کے خلاف لیبر ڈپارٹمنٹ میں درخواست

منگل 14 اپریل 2015 22:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) اینگرو ڈیری فارم صالح پٹ کے ملازمین نے انتظامیہ کی جانب سے 8 گھنٹے ڈیوٹی کے بجائے 12 گھنٹے کی ڈیوٹی لینے کے خلاف لیبر ڈپارٹمنٹ میں درخواست جمع کرادی، لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اینگرو ڈیری انتظامیہ کو نوٹیس جاری، تفصیلات کے مطابق صالح پٹ کے اینگرو ڈیری فارم میں کام کرنے والے ملازمین وزیر علی بھنبھرو، سائتھ ملوک، رحیمداد، نظیر احمد، محمد خان سمیت98ملازمین نے اینگرو ڈیری فارم صالح پٹ میں8گھنٹے کام کے بجائے12گھنٹے کام کرانے اور مزدوروں کو اوور ٹائم سمیت دیگر سہولیات نہ دینے کے خلاف لیبر ڈپارٹمنٹ میں وکیل ارشاد علی گھانگھرو کی معرفت درخواست جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے مزدوروں سے 8گھنٹے ڈیوٹی لینے کے اعلان کے باوجود اینگری ڈیری فارم انتظامیہ اپنے ملازمین سے12گھنٹے کام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اور میڈیکل سمیت دیگر سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ درخواست پر لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اینگرو ڈیری کے جنرل منیجر سینٹرل ایگزیکٹو افسر و دیگر کو 7 مئی2015کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے