سکھرڈویلپمنٹ الائنس کا شہر کی ابتر صورتحال پر تفصیلی غور غوص اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے اجلاس

منگل 14 اپریل 2015 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)سکھر ڈویلپمنٹ الائنس (ایس ڈی اے ) کا شہر کی ابتر صورتحال پر تفصیلی غور غوص اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے ایس ڈی اے کے رہنما غلام مصطفی پھلپوٹو کی رہائش گاہ پر زیر صدرات سنیئر وائیس چیئرمین سکھر ڈویلپمنٹ الائنس مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کے منعقد ہوا اجلاس میں ایس ڈی اے میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں حافظ محبوب علی سہتو ، میڈم صفیعہ بلوچ ، غلام مصطفی پھلپوٹو ، داوا خان ، حاجی پرویز چنہ ، حامد سعید فیضی ، ارشاد علی ، سید عمران شاہ ، شکیل قریشی و دیگر نے بڑی تعداد نے میں شرکت کی اجلاس میں تمام رہنماؤں نے متفقہ طور پر سکھر کے منتخب نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کے باعث شہر کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدام نہ کئے جانے پرگہرے دکھ و اظہار کرتے ہوئے شہر سکھر اور اسے میں بسنے والے لوگوں کو سہولیات فراہم کیلئے لائرز فورم بنا کر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکھر کی عوام سے ووٹ حاصل کرنے والے نمائندگان نے ایوانوں میں پہنچ کر شہراور شہریوں کو بھلا دیا ہے اور شہری مسائل حل کرنے کے بجائے راہ فرار اختیار کر لی ہے سکھر ڈویلپمنٹ الائنس شہر اور اس میں رہنے والے لوگوں کو حقوق فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور انشاء کرتی رہے گی