جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ اپنے عہدے سے مستعفی

بدھ 15 اپریل 2015 11:23

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ اپنے عہدے سے مستعفی

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری ایک بیان میں 48 سالہ سابق فاسٹ بائولر ایلن ڈونلڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد انہیں سوچ بچار کرنے کا وقت ملا جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ اب رخصت ہونے کا وقت آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہمیشہ سے انکا بڑا خواب رہا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے کام کر سکیں اور وہ اس حوالے سے موقع ملنے پر انتہائی مشکور ہیں۔

گزشتہ چار سال انکی زندگی کے بہترین تھے۔ ایلن ڈونلڈ جون 2011 میں اس وقت کے پروٹیز کوچ گیری کرسٹن کی انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد اگست 2013ء سے موجودہ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔ دوسری جانب پروٹیئز نے تاحال ڈونلڈ کا متبادل طے نہیں کیا لیکن اُمید ہے کہ جولائی میں بنگلا دیش دورے سے قبل نئے بائولنگ کوچ کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :