سانحہ یوحنا آباد، مشتعل مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

بدھ 15 اپریل 2015 11:28

سانحہ یوحنا آباد، مشتعل مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء )لاہور کی سیشن عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں مشتعل مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کر دی ۔ سانحہ یوحنا آد کے دوران مشتعل مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون لاہور کی سیشن عدالت پیش ہوئیں۔ اس موقعہ پر وکیل استغاثہ نے کیس کی مزید تیاری کے لئے وقت مانگا جس پر عدالت نے آئندہ ہفتہ 18 اپریل تک ضمانت میں توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا نے بات کرنے کی کوشش کی تو خاتون نے کہا کہ ذہنی دباوٴ میں ہیں بات نہیں کر سکتی تاہم بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہنگامے کے روز وہ اپنے عزیز کے گھر ایمرجنسی میں جا رہی تھی کہ مظاہرین نے اسے روکا ۔ جس پر افراتفری میں گاڑی کی رفتار تیز ہوئی۔ مدعیان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح پولیس نے خاتون کو پہلے حراست میں لیا پھر فرار کرا دیا اس سے کیس کی تفتیش کے معیار پر سوال اٹھتے ہیں۔ ہم عدالت میں اپنا کیس بھرپور طور پر لڑیں گے۔