انڈین پریمئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 15 اپریل 2015 11:53

انڈین پریمئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

وشاکا پٹنم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ جس میں راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں وشاکا پٹنم کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ راجستھان رائلز شین واٹسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی قیادت ڈیوڈ وارنر سر انجام دینگے۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں مصروف ہے ۔ ساتویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا۔