وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ‘ابتدائی میچز نہ کھلانے پر معذرت کرلی

بدھ 15 اپریل 2015 12:05

وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف کر تے ہوئے ان کو ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز نہ کھلانے پر معذرت کرلی ہے۔ہیڈ کوچ نے ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بلے باز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد میچ ونر ہیں اورانہوں نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی نمبر پر کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں سرفراز کو تاخیر سے موقع دینے پر وقار نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا کہ چونکہ وہ ابتدا میں فارم میں نہیں تھے اور ان کی کارکردگی موٴثر نہیں تھی اس لئے اْنہیں ابتدائی میچز میں موقع نہیں دیا گیا۔ البتہ اس فیصلے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔وقار یونس نے کہا کہ ملک میں اس وقت بہت زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ ہورہی ہے۔

ملک میں کرکٹ کا جال پھیلا دیا جائے لیکن فرسٹ کلا س میں آٹھ سے زیادہ ٹیمیں نہیں ہونی چاہیں۔ہمیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوالٹی لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے اور جونیئر ٹیموں کے دورے شروع کرکے اچھاکام کیا ہے تاہم قومی اکیڈمی کو پورے سال کام کرنے کی ضرورت ہے۔اکیڈمی میں مختلف پروگرامز شروع کئے جائیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو گروم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :