سری نواسن کی سربراہی میں اے سی سی کی فنانشل کمیٹی اور ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس

بدھ 15 اپریل 2015 12:37

سری نواسن کی سربراہی میں اے سی سی کی فنانشل کمیٹی اور ایگزیکٹیو بورڈ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر ”تالا“ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔دبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ این سری نواسن کی سربراہی میں اے سی سی کی فنانشل کمیٹی اور پھرایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 1983 میں قائم ہونے والی ایشین کرکٹ کونسل کو ختم کرنے اور اس کا کوالالمپور میں قائم دفتر بند کرنے سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اے سی سی کے ملازمین کو زرتلافی دینے جب کہ کچھ عملے کو آئی سی سی میں ملازمت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اے سی سی کے ساتھ پہلے دن سے وابستہ چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کو بھی بتادیا گیا کہ اب ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔اشرف الحق نے کہا کہ اے سی سی کی آخری سالانہ جنرل میٹنگ جون کے آغاز میں کوالمپور میں ہوگی،اس کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا بلکہ ’اے سی سی ایونٹس‘ کے نام سے نئی آرگنائزیشن بنائی گئی ہے جس کا دفتر سنگاپور میں ہوگا اور اس میں صرف 2 افراد ہی کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :