انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اولمپک گیمز کوالیفائنگ ورلڈ ہاکی لیگ کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 15 اپریل 2015 12:43

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اولمپک گیمز کوالیفائنگ ورلڈ ہاکی لیگ کا ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جون میں بلیجئم میں ہونے والے اولمپک گیمز کوالیفائنگ ورلڈ ہاکی لیگ ٹور نامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے پاکستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے جس میں بھارت آسٹریلیا ، پولینڈ اور فرانس کو بھی رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پول بی میں آئرلینڈ ، ملائیشیا ، برطانیہ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ 20جون سے 5جولائی تک انٹورپ بیلجئم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم 26جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ قسمت آزمائی کرے گی ۔ 20جون کو اپنا پہلا میچپولینڈ سے 24جون کو آسٹریلیا اور 28جون کو آسٹریلیا سے میچ کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :