بھا رتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سوپر ہیومن قرار

بدھ 15 اپریل 2015 13:10

بھا رتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سوپر ہیومن قرار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنی بڑی بہن کو سپر ہیومن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ نے جس خواب کو پورا کرنے کے لئے انتھک محنت کی تھی وہ پورا ہوگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انعم مرزا نے کہا کہ ثانیہ مرزا کو بچپن سے ہی ٹینس سے جنون کی حد تک شوق تھا اور ٹینس سے ان کی لگن کو دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ کیا یہ مارٹینا ہنگس بننا چاہتی ہے۔

اکیس سالہ انعم نے کہا کہ انہوں نے بھی ثانیہ کو ٹینس سے دور نہیں دیکھا وہ بچپن سے ہی ٹینس کورٹس جانا شروع ہوگئی تھیں جب صبح سب گھر والے سو رہے ہوتے تھے تو وہ سائیکل پر ٹینس کھیلنے پہنچ جاتی تھی۔ انعام نے کہا کہ ثانیہ نہ صرف اچھی کھلاڑی ہیں بلکہ ایک سپر ہیومن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :