رائٹ ٹو پلے انٹر ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ، مذید 5میچوں کا فیصلہ

بدھ 15 اپریل 2015 13:15

رائٹ ٹو پلے انٹر ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ، مذید 5میچوں کا فیصلہ

مردان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) یونس سٹیڈیم مردان میں جاری رائٹ ٹو پلے انٹر ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ سال2015 زیر نگرانی محمد ولی کوارڈینیٹر رائٹ ٹو پلے مردان علی گوہر صدر ڈی ایف اے مردان۔ ظاہر محمد سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مردان کے سلسلے میں مزید میچوں کا فیصلہ کرایا گیا۔ پہلا میچ ایگل سٹار فٹ کلب مردان اور کاٹلنگ فٹ بال کلب مردان کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جو کہ ایگل سٹار فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیتا، دوسرا میچ جانباز فٹ بال کلب مردان اور جلالہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جو کہ صفر صفر گول سے برابر رہا ۔ تیسرا میچ ہاتھیان فٹ بال کلب اور افتخار الیون کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ ہاتھیان فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیتا۔ چوتھا میچ بخشالی فٹ بال کلب بخشالی اور ینگ فٹ بال کلب طورو کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بخشالی فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیتا۔ پانچواں میچ سپر گرین فٹ بال کلب تھٹ بھائی اور یونائٹیڈ فٹ بال کلب بخشالی کے درمیان کھیلا گیا۔ جو کہ سپر گرین فٹ بال کلب تحت بھائی نے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیتا۔