قومی کرکٹ ٹیم بنگال ٹائیگرز کو سیریز ہرا کر وطن واپس لوٹے گی ‘ اداکارہ لیلیٰ

بدھ 15 اپریل 2015 13:21

قومی کرکٹ ٹیم بنگال ٹائیگرز کو سیریز ہرا کر وطن واپس لوٹے گی ‘ اداکارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے بنگلہ دیش کے لئے سیزیز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں وہ بنگال ٹائیگرز کو سیزیز ہرا کر ہی وطن واپس لوٹیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہی چیز اسے دوسری ٹیموں سے ممتاز کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھی کھلاڑیوں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن میں پر امید ہوں کہ شاہین ہمیں اب افسردہ نہیں کریں گے اور بنگلہ دیشن کے خلاف سیریز جیت کر ہی وطن واپس لوٹیں گے ۔

متعلقہ عنوان :