پیپلزپارٹی نے نبیل گبول کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پرصوبائی قیادت اورکراچی تنظیم سے رائے طلب کرلی

قائم علی شاہ کی رپورٹ پرآصف علی زرداری حتمی فیصلہ کریں گے

بدھ 15 اپریل 2015 13:38

پیپلزپارٹی نے نبیل گبول کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پرصوبائی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی نے نبیل گبول کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پرصوبائی قیادت اورکراچی تنظیم سے رائے طلب کرلی ہے،قائم علی شاہ کی رپورٹ پرآصف علی زرداری حتمی فیصلہ کریں گے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رہنما نبیل گبول نے کسی بھی پارٹی میں ایک ہفتہ میں شمولیت کی ڈیڈ لائن دی تھی ‘وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے یا تحریک انصاف میں،معاملہ طے نہ پانے کی صورت میں نئی پارٹی کا آپشن بھی زیرغورہے ادھرپیپلزپارٹی نے نبیل گبول کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر سینئررہنماؤں اورکراچی ڈویژن سے رائے طلب کرلی پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کوایک ہفتے میں رپورٹ پیش کردی جائیگی تب کہیں جاکرنبیل گبول کی شمولیت کا فیصلہ ہوگا نبیل گبول کے تحریک انصاف سے رابطے کہاں تک پہنچے،،فریقین نے خاموشی اختیارکررکھی ہے۔