آئندہ 2 روز میں جڑواں شہروں میں کہیں کہیں بارش کا امکان

بدھ 15 اپریل 2015 13:59

آئندہ 2 روز میں جڑواں شہروں میں کہیں کہیں بارش کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم آج مالاکنڈ ،ہزارہ ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی فاٹا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ،بنوں، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوا ؤں ،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے جنوبی علاقوں میں آئندہ چند روز گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اورکشمیرمیں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں10 ملی میٹرجبکہ دیر06،دروش02 اورکوٹلی میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہا ہے ،اسلام آباد 31،لاہور34،کراچی39 ،پشاور33،کوئٹہ29،گلگت بلتستان32،مظفر آباد 32 ،مری 20 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :