سمندری ، 22سالہ لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی،علا قہ مکینو ں کا احتجا ج

بدھ 15 اپریل 2015 14:32

سمندری ، 22سالہ لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی،علا قہ مکینو ں کا ..

سمندری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)سمندری میں قبر سے لاش نکال کر بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ مقامی 467گ ب، شریف آباد کے قبرستان میں پیش آیا جس میں 22سالہ نگہت نامی لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر اُ س کی بے حرمتی کی گئی 22سالہ نگہت دختر صدیق میو جس نے دو روز قبل گھریلوں جھگڑوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تھی جس پر اُس کی میت کو 467گ ب شریف آباد کے قبرستان میں دفنا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے قبر کھود کر اُس کی لاش کو باہر نکال کر بے حرمتی کی اس سے قبل بھی مرکزی قبرستان فیصل آباد روڈمیں بھی عورتوں کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر بے حرمتی کے واقعات رو نما ہوچکے ہیں شہریوں میں اس واقع پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے انہوں نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس نے اس واقع کو جادوٹونہ کا فعل قرار دیا ہے۔