نوکیا نیٹ ورکس کا جدید ترین مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان

بدھ 15 اپریل 2015 14:35

نوکیا نیٹ ورکس کا جدید ترین مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) نوکیا نیٹ ورکس نے فائیو جی سمیت جدید ترین مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ ہیڈ ایف مارکیٹنگ عدنان قریشی کہتے ہیں کہ نوکیا پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلیے پر عزم ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ روڈ شومیں نوکیا نیٹ ورکس نے پاکستان میں فائیوجی، سیکورٹی،لیکویڈ ایپلی کیشنزسمیت مختلف شعبوں میں جدید ترین مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہیڈ ایف مارکیٹنگ نوکیا نیٹ ورکس عدنان قریشی نے بتایا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان دیگرممالک کی نسبت ابھی براڈ بینڈ ٹیکنالوجی میں پیچھے ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے لوگ جدید براڈ بینڈ اورموبائل ٹیکنالوجی سے متعارف ہوں۔عدنان قریشی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ معاشی ترقی کیلیے ناگزیر ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں براڈ بینڈ سیکٹرمیں جدت لائی جائے، جس سے موبائل فون صارفین بھر پور طریقے سے مستفید ہو سکیں۔