نجم سیٹھی کو قائم مقام آئی سی سی صدرمقررکیے جانے کا امکان

بدھ 15 اپریل 2015 14:43

نجم سیٹھی کو قائم مقام آئی سی سی صدرمقررکیے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو قائم مقام آئی سی سی صدرمقررکیے جانے کا امکان ہے،فیصلہ سولہ اپریل کومتوقع ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ ٹرافی تنازعہ پررواں ماہ آئی سی سی کے بنگلہ دیشی صدرمصطفی کمال احتجاجا عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد گورننگ باڈی قائم مقام صدرکی تلاش میں ہے،پاکستان کے نجم سیٹھی کورواں سال جولائی سے آئی سی سی کے صدرکا عہدہ سنبھالنا ہے لیکن ذرائع کے مطابق انہیں تین ماہ قبل ہی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں، نجم سیٹھی نے آئی سی سی کواپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدرکی تقرری کیلئے متعدد آپشنززیرغورہیں، بنگلہ دیش اپنا امیدوار سامنے نہیں لاتا تو آئی سی سی کے چیئرمین اضافی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں،یا نجم سیٹھی کوبھی تین ماہ کیلئے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :