عامر کے پاس ردھم میں واپس آنے کے لیے چھ ماہ ہیں : ہارون رشید

بدھ 15 اپریل 2015 15:12

عامر کے پاس ردھم میں واپس آنے کے لیے چھ ماہ ہیں : ہارون رشید

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے پاس ردھم میں واپس آنے کے لیے 6ماہ ہیں، نوجوان کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اپنے رویوں کو بہتر بنانے کے لیے وارننگ دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی کارکردگی دیکھی ہے ، عامر کے پاس چھ ماہ کا وقت ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ ردھم میں واپس آجائیں گے۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ نئے کپتان اظہر علی پر اعتماد ہے وہ قیادت کی پھرپور اہلیت رکھتے ہیں، ہماری توجہ اس وقت عالمی ٹی 20 کپ پر توجہ موکوز ہے ۔ یونس خان، شعیب ملک اور کامران اکمل کے نام زیر غور ہیں جب کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈراپ کر کے رویے درست کرنے کا پیغام دیا ہے۔