سری لنکن فرسٹ کلاس کرکٹ،پہلی اننگز میں 31رنز پر آل آؤٹ ہونیوالی ٹیم نے میچ جیت لیا

بدھ 15 اپریل 2015 15:50

سری لنکن فرسٹ کلاس کرکٹ،پہلی اننگز میں 31رنز پر آل آؤٹ ہونیوالی ٹیم ..

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء) کرکٹ ایسا کھیل کہا جاتا ہے جس میں پلک جھپکنے میں صورتحال تبدیل ہو جاتی ہے تاہم سری لنکن فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن فرسٹ کلاس کر کٹ میں گال کرکٹ کلب اور سری لنکا ایئر فورس کرکٹ کلب کی ٹیم جب میدان میں اتری تو ان دونوں ٹیموں کو اپنا فرسٹ کلاس سٹیٹس بچانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔

میچ کی پہلی اننگز میں گال کرکٹ کلب کی ٹیم 15.1اوورز میں محض 31رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میں سب سے بڑا ہاتھ سری لنکن ایئر فورس کرکٹ کلب کے فاسٹ باؤلر اسیری کارونارتنے کا تھا جنہوں نے 21رنز دیکر 5شکار کیے۔ گال کرکٹ کلب کے 16سالہ بلے باز نوندو نرمال 7رنز بنا کر کامیاب ترین بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ایئر فورس نے اپنی پہلی اننگز میں 215رنز بنا کر 184رنز کی برتری حاصل تو میچ ان کی جھولی میں جاتا محسوس ہوا تاہم اس کے بعد گال کرکٹ کلب نے دوسری اننگز میں سابق سری لنکن انڈر 19کھلاڑی چارتھ اسالانگا کی سنچری کی بدولت 295رنز بنا کر سری لنکن ایئر فورس کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکن ایئر فورس کے لیے 112رنز کا معمولی ہدف پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم 107رنز پر پوویلن لوٹ گئی جس کے بعد گال کرکٹ کلب نے 4رنز سے کامیابی حاصل اپنا فرسٹ کلاس سٹیٹس بچا لیا۔
کرکٹ کی تاریخ میں گزشتہ 91سال میں پہلی اننگز میں کم سے کم سکور کرنے کے باوجود میچ جیتنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔اس سے قبل1924ء میں انگلش کرکٹ کاؤنٹی میں گلوسٹر شائر کی ٹیم مڈل سیکس کیخلاف 31رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود میچ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ یاد رہے کہ 1827ء میں انگلینڈ کی ٹیم سسیکس کے خلاف 27رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود میچ اپنے نام کر نے میں کامیاب رہی تھی۔

سری لنکن فرسٹ کلاس کرکٹ،پہلی اننگز میں 31رنز پر آل آؤٹ ہونیوالی ٹیم ..

متعلقہ عنوان :