آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا پہلے،انڈیادوسرے اور ساؤتھ افریقہ تیسرے نمبر پر براجمان

بدھ 15 اپریل 2015 15:53

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا پہلے،انڈیادوسرے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا پہلے،انڈیادوسرے اور ساؤتھ افریقہ تیسرے نمبر پر براجمان جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں،پاکستان کے سعید اجمل باؤلرز میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔

جس کے مطابق آسٹریلیا کے 7221 پوائنٹ کے ساتھ پہلے، انڈیا8910پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ساؤتھ افریقہ 6926پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے ،پاکستان ساتویں ،ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمباباوے دسویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے، ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے ، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے، سری لنکا کے تلکا رتے دلشان پانچویں، بھارت کے شیکھر دھون چھٹے ، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ساتویں ، بھارت کے دھونی آٹھویں ، آسٹریلیا کے گرین میکسوئیل نوویں اور آسٹریلیا ہی کے جارج بیلی دسویں نمبر پر ہیں جبکہ نئی ون ڈے باؤلررینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلے، ساؤتھ افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، پاکستان کے سعید اجمل تیسرے ،ساؤتھ افریقہ کے ڈیل سٹینچوتھا ے،ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پانچویں،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، آسٹریلیا کے مچل جانسن ساتویں، نیوزی لینڈ کے اینڈرسن آٹھویں ، ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلر مورنی مورکل نویں اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی نئی رینکنگ میں سری لنکا کے تکا رتنے دلشان پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، سری لنکا کے ون ڈے ٹیم کے کپتان انجیلا میتھوز تیسرے، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے، آسٹریلیا کے جیمز فلیکنر پانچویں نمبر پر ہیں۔