امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو نتیجہ خیز بنا سکتا ہے،جان کیری

بدھ 15 اپریل 2015 18:01

امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو نتیجہ خیز بنا سکتا ہے،جان کیری

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر باراک اوبامہ کی جانب سے کانگریس کو معاہدے کو مسترد کرنے بارے اختیار دینے کے بعد امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو نتیجہ خیز بنا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم صدر باراک اوبامہ کے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پراعتمادہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا یہ اقدام دنیا کو محفوظ بنانے کی جانب بھی اہم پیش رفت ہوگی انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں امن واستحکام کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں جہاں موقع ملے واشنگٹن اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا

متعلقہ عنوان :