پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ

محبوب پارک جمخانہ نے ماڈل ٹاؤن وائٹس کو 55 رنز سے ہرادیا۔ عامر سہیل کی 5وکٹیں

بدھ 15 اپریل 2015 18:07

پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ ریجنل ناک آؤٹ مرحلے کا میچ ماڈل ٹاؤن وائٹس اور محبوب پارک جمخانہ کے درمیان ماڈل ٹاؤن وائٹس کی گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ محبوب پارک جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 37.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ جمشید سلمان نے 53، محمد وقاص 38، محمد مدثر 30، حارث نصیر 22 ، محمد حسن 18 اور عمر نصیر نے 16 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن وائٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر سہیل نے 5/29، میاں احسان 1/33 اور شمس اللہ خان نے 1/32 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ماڈل ٹاؤن وائٹس 31.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 147رنز بناسکی۔ عاقب جاوید نے 45 ، ریحان ریاض 21 اور نوید ملک نے 15 رنز بنائے۔ محبوب پارک جمخانہ کی طرف سے حارث نصیر نے 4/29، جمشید سلمان 3/27 اور ایم رشید نے 2/33 وکٹ حاصل کیں۔ رانا سہیل منظور، صغیر احمد امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :