بونیر میں جماعت اسلامی کی اہم وکٹ گر گئی،سابق ناظم درجنوں ساتھیوں سمیت جمیعت علماء اسلام میں شامل

بدھ 15 اپریل 2015 18:45

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بونیر میں جماعت اسلامی کے ایک اہم وکٹ گر گئی۔سابق ناظم غرغشتو و سابق چئیرمین عشر وزکواة کمیٹی ظاہراللہ خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جن میں غنی سید،امیر محمد خان ،شاکر خان،علی سید،اسر علی،زاہد علی،طفیل،شاہ نظرخان،ولی محمد خان،اختر علی،ارشادعلی،کریم اکبر،پرویز خان ،گوہر علی،امان شاہ،سینا،سمیع اللہ، حماد اللہ،عطاء اللہ،بحرہ مند، ملنگ،شیر زادہ اور عبدالقادر شامل ہیں ۔

یہ اعلان انہوں نے بونیر پریس کلب میں جمیعت علماء اسلام کے ضلعی رہنماوں استقبال خان،سعید الرحمن مفکر،مفتی فضل غفوراور شمس العارفین کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام دینی ودنیاوی لحاظ سے مکمل سیاسی جماعت ہے۔اور بونیر میں ان کے سربراہان کی کارکردگی اور سیاسی بسیرت سے متاثر ہوکر جمیعت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتاہوں۔

اور یہ اعلان میں نے اپنے سپورٹروں اور ووٹرز کے ہمراہ صلاح مشورے کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام علماء کا جماعت ہے۔اور علماء کے محفل میں بیٹھنا بھی اجر اعظیم ہے۔اسی لئے میں نے بھی اس محفل میں بیٹھنے کی سعادت کیلئے یہ فیصلہ کر لیا ہے تاکہ دنیا میں عوام کے خدمت کے ساتھ ساتھ آخرت کی بھلائی بھی حاصل ہوسکے۔آج کے بعد اپنے گھر پر پرچم نبوی لگا کر اس جھنڈے تلے زندگی گزاروں گا۔تاکہ آخرت میں اللہ کے سامنے یہ بتا سکوں کہ دنیا میں بھی آپ کے محبوب لوگوں کے سائے تلے زندگی گزاری ہے۔