سندھ کے پرائمری اساتذہ کیساتھ ہونی والی زیادتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، محمد رفیق جروار

بدھ 15 اپریل 2015 19:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پرائمری ٹیچرز ایسوسی سندھ کے مرکزی صدر محمد رفیق جروار نے کہا ہے سندھ کے پرائمری اساتذہ کیساتھ ہونی والی زیادتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی پ ٹ الف اساتذہ کے حقوق کیلئے جاری جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ہمیں عہدے کی لالچ نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں اساتذہ اپنے حقوق کیلئے آپسی اختلافات بھلا کر متحد و منظم ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد جنگ میں پ ٹ الف کا بھرپور ساتھ دیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے سکھر کے مقامی اسکول میں پ ٹ الف سکھر ڈویژن اور پ ٹ الف ضلع سکھر کے نومنتخب عہدے داروں کے حلف وفا داری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پ ٹ الف سندھ کے جنرل سیکریٹری نور نبی خان جتوئی ، آئندہ صدارتی امیدوار ، محمد شفیع محمد سیٹو ، سنیئر رکن تاج محمد لونجھ، سید گلاب خان ، حاجی محم داکرم ، سید سبحان شاہ ، آرگنائیزر محمد علی شیخ،غلام نبی ، سعد اللہ ، ریاض پٹھان ، آپا زبیدہ گھانگھروسمیت مرد و خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں نے موجود حکومت کی جانب سے اساتذہ دشمن پالیسوں کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ اساتذہ دشمن عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی رہنماؤں نے بالا حکام سے اساتذہ کے جائز حقوق کی فوری فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :