Live Updates

تحریک انصاف این اے 246 میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی ،سید عبدالرب ہاشمی

بدھ 15 اپریل 2015 19:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے رہنما سید عبدالرب ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف این اے 246پر تاریخی کامیابی حاصل کریگی 23اپریل کو مخالفین کو عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان قومی لیڈر ہیں انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی ہے کراچی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور جلسے دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہے اور وہ مختلف حربوں سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تشدد والی سیاست پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 246کی کامیابی کے بعد آئندہ بلدیاتی انتخابات میں صوبہ سندھ کے تمام اضلاع ، ڈسٹرک ، تحصیلوں اور وارڈز سے اپنے امیدوار کھڑے کریگی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوام کو ان کے جائز حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :