مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی بھارتی حکومت کے نعرے بازی سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
مفتی سعید اعلان کریں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں یہ علاقہ عالمی سطح پر تسلیم متنازع مسئلہ ہے سید علی گیلانی شدید احتجاج کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیری رہنما یاسین ملک اور مسرت عالم کو رہا کر دیا کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت دیکھ کر بھارتی میڈیا منفی پروپیگنڈا کرتا رہا
بدھ 15 اپریل 2015 21:00
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی کشمیریوں نے وادی سری نگر میں پاکستانی پرچم بھی لہرادیا۔بدھ کو یہاں کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی سری نگر آمد پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر گزشتہ روز رہائی پانے والے کشمیری رہنما مسرت عالم کی قیادت میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی جس میں پرجوش کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے اور اس دوران وادی بھارت مردہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھی ریلی کے دوران سری نگر میں پاکستان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مفتی سعید اعلان کریں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں کیونکہ یہ علاقہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے، مسئلہ کشمیر صرف پاک بھارت تنازع نہیں بلکہ سہ فریقی مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سیکورٹی فورسز نے کشمیری رہنما یاسین ملک اورمسرت عالم کو گرفتار کرلیا تھا تاہم احتجاج کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے یاد رہے کہ کچھ ہفتے پہلے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی نے بھی یوم پاکستان کی تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔
خواتین کی اس تقریب میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔ کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت دیکھ کر بھارتی میڈیا جل بھن کر منفی پروپیگنڈا کرتا رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.