سکھرمیں کار چورسرگرم ، تھانہ بی سیکشن کی حدود سے کار چوری ،ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا

بدھ 15 اپریل 2015 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) سکھرمیں کار چورسرگرم ہو گئے ، تھانہ بی سیکشن کی حدود سے کار چوری، تھانہ سی سیکشن کی حد سے چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا ، تھانہ بی سیکشن سروس سے برطرف ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی ناقص کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف موئثر کاروائی نہ ہونے پر سکھر میں کار و موٹر سائیکل چوروں نے ڈیرے ڈال دیئے گذشتہ روز تھانہ بی سیکشن کی حدود قادریہ مسجد تھلہ سکھرسے نامعلوم چور ببرلو خیرپور کے رہائشی قربان علی کی کار چوری کرکے فرار ہوگئے جس پر ایس ایس پی سکھر نے تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او کو سروس سے برطرف کر دیا تھا ابھی کار چورپکڑے نہیں گئے تھے کہ تھانہ سی سیکشن کی حد قر یشی روڈ پرنامعلوم چور ایک گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے سکھر میں چوری ، ڈکیتی و لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی واردتوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے اور انہوں نے ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو سے مطالبہ کیا ہے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے موئثر اقدام کئے جائے ۔

متعلقہ عنوان :