رنبیر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘ کنگنا رناوت

جمعرات 16 اپریل 2015 11:10

رنبیر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘ کنگنا رناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنا رناوت نے رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے واضح رہے رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ وکاس بھل کی فلم ”کوئین“ میں کنگنا کی اداکاری سے بہت متاثر ہیں اور اس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

کنگنا سے جب رنبیر کی طرف سے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہناتھا کہ میں خود رنبیر کے کام سے بہت متاثر ہوں انھوں نے سب سے پہلے میری فلم کوئین کی تعریف کی اگر وہ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ میرے ایک اعزاز ہوگا ۔28 سالہ اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں بھی رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں مگر فلم میں اپنے کردار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتی کیونکہ میں ایسے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہوں جن مجھے کچھ کر دکھانے کا موقع ملے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف گزشتہ روز کنگنا کی فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔تنو ویڈز منوکے سیکوئل میں کنگنا دوہرے کردار میں نظر ا?ئیں گی ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت پروڈیوسر سندیپ سنگھ کی نئی فلم میں ایک کوہ پیما لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ہسنل مہتا کہ ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی خاتون ارونیماسنگھ کی زندگی پر مبنی ہے -