بھارتی فلم انڈسٹری کے مقابلے کیلئے بوڑھی اداکاراؤں سے نجات حاصل کرناہوگی‘متیرا

جمعرات 16 اپریل 2015 11:10

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقابلے کیلئے بوڑھی اداکاراؤں سے نجات حاصل کرناہوگی‘متیرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ میر ی نئی فلم ”بلائنڈ لو “سے پاکستانی سینماانڈسڑی بحال ہو جائے گی ۔اگر ہم نے بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو فلم انڈسڑی کو ”بوڑھی “اداکاروٴں سے نجات حاصل کر نا ہو گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں مذکورہ فلم کی شوٹنگ کے موقعہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی کو سالوں مہینوں نہیں دنوں میں آباد کیا جائے جسکے لیے میں نے فلموں میں کام کر نا شروع کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اپنی فلم انڈسڑی سے بوڑھی اداکاراوٴں کو فارغ کر دیں تو پاکستانی انڈسڑی کا نہ صرف میعار بہتر ہو جا ئیگابلکہ ہم بھارت کا بھی مقابلہ کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :