کینیڈین خلا نورد کرس ہیڈ فیلڈ کااپنا پہلا میوزک البم جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 16 اپریل 2015 11:18

کینیڈین خلا نورد کرس ہیڈ فیلڈ کااپنا پہلا میوزک البم جاری کرنے کا فیصلہ

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) 55 سالہ کینیڈین خلا نورد کرس ہیڈ فیلڈ اپنا پہلا میوزک البم جاری کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز فیس بْک پر لکھا کہ میں اس بات کا خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ 2015ء میں وارنر میوزک کینیڈا کے ساتھ خلاء میں لکھا اور ریکارڈ کیا گیا مکمل میوزک البم جاری کریں گے۔ ہیڈ فیلڈ جو جون 2013ء میں بطور خلاء نورد ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے پاس عالمی خلائی سٹیشن پر دسمبر 2012ء سے مئی 2013ء تک قیام کے دوران گٹار اور ایک لیپ ٹاپ تھا۔ وارنر میوزک نے ایک بیان میں کہا کہ گٹار اور زبانی گانے خلاء میں ریکارڈ کئے گئے جو کہ کسی انسان کی جانب سے پہلا البم ہے۔ البم کا اجراء اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ موسیقی کا ہمیشہ سے انسان سے تعلق ہے۔ واضع رہے کہ ہیڈ فیلڈ چاہے خلاء میں ہوں یا زمین پر انھیں موسیقی سے انتہائی لگاؤ ہے۔