یمن میں محصور مزید 11 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ کراچی پہنچ گیا

جمعرات 16 اپریل 2015 11:37

یمن میں محصور مزید 11 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ کراچی پہنچ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) یمن میں محصور 11 پاکستانی شہری عمرے کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پرواز سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ یمن میں محصور 11 پاکستانی عمرے کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پرواز 372 کے زریعے پاکستان واپس پہنچ گئے۔ کراچی ائیر پورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کے اہل خانہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

مسافروں نے جہاز سے باہر آنے کے بعد پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن واپسی یقینی بنانے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا جب کہ اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ یمن کے حالات خراب ہیں اور وہاں کھانیکی چیزیں بھی میسرنہیں تاہم وطن واپس پہنچنے پربہت خوش ہیں لیکن اب بھی بہت سے پاکستانی یمن میں محصورہیں۔واضح رہے کہ یمن کی کشیدہ صورت حال کے باعث وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر محصور پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :