بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے منتخب شدہ پاکستانی اسکواڈ متوازن ہے ‘ محمد عرفان
جمعرات 16 اپریل 2015 11:43
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمدعرفان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے منتخب شدہ پاکستانی اسکواڈ متوازن ہے، اظہر علی اچھے کھلاڑی ہیں بطور کپتان بھی کامیاب رہیں گے، فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹور کے لیے منتخب نہیں ہوسکا جس پر مایوسی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہاکہ کرکٹ کا کوئی بھی ٹور ہو اگر ضائع ہوجائے تو مایوسی ہوتی ہے، اسی طرح بنگلہ دیش کا دورہ نہ کرنے کا بھی افسوس ہے، انھوں نے کہاکہ فاسٹ بولرز زیادہ محنت کرتے ہیں۔
دراز قد پیسرز کے ساتھ فٹنس کا مسئلہ رہتا ہی ہے، مجھے بھی مسائل کا سامنا ہے، فٹنس حاصل کرنے کے لیے محنت کر رہا ہوں، کافی بہتری بھی آئی، سری لنکا سے سیریز میں کم بیک کر کے پاکستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا۔(جاری ہے)
انھوں نے ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں، میں پینٹنگولرکپ میں بلوچستان کی جانب سے ان کی زیرقیادت کھیل چکا ہوں،امید ہے کامیاب رہیں گے۔
ایک سوال پر عرفان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جس طرح پاکستانی میڈیا نے سپورٹ کیا اچھا لگا تاہم بدقسمتی سے اہم میچ سے قبل ان فٹ ہوگیا، یہی وقت تھا کہ ملک کیلئے کچھ کروں تاہم قسمت نے ساتھ نہیں دیا، اب میگا ایونٹ گزر گیا، مستقبل میں ہونے والی سیریزکو سامنے رکھ کر محنت کر رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوششیں کر رہے ہیں ‘ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو مدعو کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے ، جس کے بعد دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔ انھوں نے کہاکہ مجھے حیدرآباد آکرخوشی محسوس ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.