زخمی یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر ون ڈے سکواڈ میں شامل:پی سی بی

جمعرات 16 اپریل 2015 11:56

زخمی یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر ون ڈے سکواڈ میں شامل:پی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زخمی یاسر شاہ کی جگہ ون ڈے سکواڈ کے لیے ان کے متبادل کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 28سالہ لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ تجر بہ کار لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کو ون ڈے ٹیم کا حصہ بنا لیاگیا ہے، 36سالہ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر آج رات ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوں گے جہا ں وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔ یاد رہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں 7دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :